ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / قطر کے لیے اب تک تقریباََ 200کارگو جہاز روانہ کر چکے ہیں، ترک وزیر

قطر کے لیے اب تک تقریباََ 200کارگو جہاز روانہ کر چکے ہیں، ترک وزیر

Wed, 12 Jul 2017 22:02:46  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گزشتہ ماہ کے آغاز سے بحران میں گھرے ملک قطر کو ترکی اب تک ضروری ساز و سامان سے لدے 197 کارگو جہاز، 16 ٹرک اور ایک بحری جہاز روانہ کر چکا ہے۔ یہ بات ترک وزیر اقتصادیات نیہات زیبگچی نے آج قطری وزیر اقتصادیات احمد بن جاسم الثانی کے ساتھ انقرہ میں ملاقات کے موقع پر کہی ہے۔ جاسم الثانی کا اِس موقع پر کہنا تھا کہ پابندیوں کے باوجود قطر کی زمینی اورسمندری راستوں سے تجارت بدستور بغیر کسی خلل کے جاری ہے۔ سعودی عرب اور اس کے تین اتحادیوں کی طرف سے قطر سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد انقرہ حکومت دوحہ حکومت کی حمایت اور مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔
 


Share: